12 اکتوبر 2019 - 06:11
برصغیر پاک ہند کے القاعدہ سربراہ ہلاک

افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق القاعدہ رہنما کو ہلمند میں کارروائی کے دوران مارا گیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں نیوز ایجنسی آوا کے مطابق افغان سیکورٹی کونسل کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ سربراہ برائے برصغیر پاک وہند کے سربراہ عاصم عمر ایک اسپشل آپریشن کے دوران ہلمند میں مارا گیا ہے۔

مذکورہ آپریشن طالبان اور القاعدہ ٹھکانوں کے خلاف موسی قلعہ میں کیا گیا ہے۔

افغان سیکورٹی زرائع کے مطابق آپریشن میں القاعدہ اور طالبان کے متعدد جنگجووں کو ہلاک کرنے کے علاوہ بہت سے انکے دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔/



/129